جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کا کیس، عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت13 فروری تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ عدالت نے دو روز قبل عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔