قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں افغانی پولیو وائرس کی تصدیق کر دی

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں افغانی پولیو وائرس کی تصدیق کر دی
قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں افغانی پولیو وائرس کی تصدیق کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کے آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے میں افغانستان کے پولیو وائرس  کی تصدیق ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل "سماء نیوز"کے مطابق افغانستان سے پولیو وائرس  پاکستان پہنچ گیا ہے ، قومی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے جینیاتی تعلق کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے، تو  اس  کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے نکلا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق  افغانستان میں پائے جانے والے پولیو کا  نمونہ لاہور کے سیوریج میں پایا گیا،  ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر لاہور کی 28 یوسیز میں دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیوپروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر آبادیوں کی میپنگ کا فیصلہ کیا ہے، افغان پولیو وائرس رپورٹ ہونے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

قومی -