بورڈ کے امتحانات میں پاسنگ مارکس کی شرح 33فیصد سے بڑھا دی گئی، طالب علموں کے لیے اہم ترین خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر حاصل کرنےپر ہی کامیاب تصور ہوں گے۔