میٹا کا 2 سال بعد ٹرمپ کو انسٹا اور فیس بک پر واپسی کی اجازت دینے کا فیصلہ، انتہائی سخت شرائط بھی رکھ دیں

سورس: File
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل نیٹ ورکنگ نیٹ ورک میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹس کو "نئے گارڈریلز" کے ساتھ بحال کرے گا، ان پر کیپیٹل پر 2021 کے حملے کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔
میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ نے ایک بیان میں کہا "ہم آنے والے ہفتوں میں مسٹر ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بحال کر دیں گے، بحالی "دوبارہ ہونے والے جرائم کو روکنے کے لیے نئے قواعد کے ساتھ آئے گی۔" انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ مستقبل میں ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے تو ہر خلاف ورزی پر ان پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی.