پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اورانٹر نیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) کے مابین مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا۔  آئی ایم ایف کا وفد 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن اپنے دورے کے دوران نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا اور اہداف کا جائزہ لے گا، اندرونی و بیرونی پالیسیوں کی پائیداری پر پاکستانی حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن سے دورہ پاکستان کی درخواست کی تھی۔

مزید :

قومی -