23جنوری کے پاور بریک ڈاﺅن سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 23جنوری کو ہونیوالے ملک گیرپاور بریک ڈاﺅن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں اختر حسین میو،عرفان علی اور ڈاکٹر ندیم ملک شامل ہیں ۔ کمیٹی پاور بریک ڈاﺅن کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ کمیٹی کی جانب سے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی کو رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ۔