فیض احمد فیض زیادہ مقبول تھے یا دلیپ کمار ؟

فیض احمد فیض زیادہ مقبول تھے یا دلیپ کمار ؟
فیض احمد فیض زیادہ مقبول تھے یا دلیپ کمار ؟

  

‏‎فیض صاحب کی بیٹی منیزہ ہاشمی فرماتی ہیں ایک مرتبہ میرے بیٹے نے مجھ سے پوچھا کہ شہرت کا کیا جملہ بناؤں?

‎ تو میں نے کہا کہ یہ لکھ دو کہ میرے نانا کی بہت شہرت ہے۔

تو اس نے کہا کہ واقعی ہمارے نانا کی بہت شہرت ہے؟

‏‎  جب میں چھوٹی تھی تو میں بھی یہی سمجھتی تھی-

ایک دفعہ ابّا اِنڈیا گۓ تو انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے لۓ وہاں سے کیا لاؤں?

ان دنوں دلیپ کمار کا بہت دور دورہ تھا- میں نے کہا کہ میرے لۓ دلیپ کمار سے آٹوگراف لے آئیں۔ 

جب ابّا واپس آئے تو آٹوگراف کے ضمن میں بالکل چُپ رہے۔

 جب میں نے پوچھا ابّا آپ دلیپ کمار کی آٹوگراف لاۓ? تو کہنے لگے نہیں۔

میں نے کہا کیا آپ کو دلیپ کمار نہیں ملا?  تو بولے ملا تھا۔

 میں نے کہا آپ نے دلیپ کمارکی آٹوگراف کیوں نہیں لی ?

تو کھسیانے سے بولے،  بیٹا دراصل بات یہ ہے کہ وہ تو مجھ سے آٹوگراف مانگ رہا تھا-

‏‎ تو میں نے حیران ہو کر کہا " ابّا کیا دلیپ کمار آپ کو جانتا تھا"۔

 اس وقت میں بھی نہیں جانتی تھی میرے ابااتنے مشہور ہیں۔

منقول :اطہر رحمٰن

مزید :

ادب وثقافت -