"اگر فواد چوہدری کو مہینہ پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں بچ جاتیں" پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

"اگر فواد چوہدری کو مہینہ پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں بچ جاتیں" پرویز الہٰی کی ...
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ  "ہلکے پھلکے انداز" میں فواد چوہدری  کی گرفتاری میں تاخیر کا شکوہ کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

صحافی وقار ستی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پرویز الہٰی کی یہ مبینہ آڈیو ایک فون کال پر مبنی ہے جس میں وہ پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فواد چوہدری کو بہت تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے ، اگر انہیں مہینہ پہلے گرفتار کیا گیا ہوتا تو اسمبلیاں بچ جاتیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ہمارے اوپر زور ڈالا ہوا ہے، اس موٹے کو پکڑو۔

پرویز الہٰی نے اپنی گفتگو کے دوران پنجابی زبان کی سب سے زیادہ دی جانے والی وہ دو گالیاں بھی دیں جو دوستوں کی محفل میں اکثر تکیہ کلام کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -