ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9سال کی کم ترین سطح پر آگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9سال کی کم ترین سطح پر آگئے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9سال کی کم ترین سطح پر آگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑے پیمانے پر کمی کے بعد 9سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں، حالیہ دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 92کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان کے کل ذخائر 3ارب 62کروڑ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں ۔کمرشل بینکوں میں موجود ڈالر کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.77کروڑڈالر کمی کے بعد 5.82ارب ڈالر سے5.76ارب ڈالر پر آگئے ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 99کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہونیوالی بین الاقومی ادائیگیاں ہیں۔

مزید :

بزنس -