گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے مہنگی موٹر سائیکلیں چرانے والا نوجوان گرفتار

سورس: Representational Image
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے کےعلاقے کلیان میں پولیس نے ایک 19 سالہ نوجوان کو مہنگی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور اس سے 13 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون III-کلیان) سچن گنجال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملزم سبھم بھاسکر پوار نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو "متاثر" کرنے کے لیے مہنگی موٹر سائیکلیں چرائی تھیں۔ اسے پیر کو گرفتار کیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے لاتور، سولاپور اور پونے سمیت مختلف مقامات سے 16 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی 13 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے.