ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

Jan 26, 2025 | 12:00 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
جن جن معاملات میں کافی دنوں سے سخت مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ انشاءاللہ ان میں اب بہتری کا عمل شروع ہو گیا ہے، اب آپ کو روزانہ کی بنیاد پر فائدہ حاصل ہوگا اور ان میں روزگار کا سلسلہ خاص طور پر بہتر ہو سکے گا اور خانگی امور میں جاری کشیدگی ختم ہو سکے گی۔ جو لوگ کسی قسم کی تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں، وہ بھی اب تیاری کرلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کے لئے اب ایک اہم سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ مالی مشکلات سے بھی نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بیماری بندش جیسی صورتِ حال سے بھی۔ آپ کو اب اس خبر کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا جس کو سننے کے لئے عرصہ دراز سے پریشان تھے۔ اب زندگی میں بہت سے مسائل کا حل بھی سامنے آئے گا اور بعض معاملے میں اچھی پیشکش بھی ملے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اب اپنے تمام معاملات سیدھے رکھ کر چلنے ہوں گے۔ ذرا سی گڑ بڑ اور شرارت صورتِ حال کو خراب کر سکتی ہے۔ آپ کے کئی مخالفین ان دنوں سرگرمِ عمل بھی ہیں ،جن کی وجہ سے ماضی میں مشکلات اور پریشانیاں رہی ہیں اب ان سے دوبارہ دھوکہ ملنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جو لوگ خود کو بچا لیں گے وہ کامیاب ہیں یاحی یا قیوم کا ورد خاص طور پر کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں کو تبدیلی کی خواہش ہے اور وہ عرصہ دراز سے اس کوشش میں بھی لگے ہوئے تھے وہ اب تیاری پکڑلیں، تبدیلی دینے والا ستارہ یورینس زائچے میں آ رہا ہے، اب اس کے اثرات سے انشاءاللہ آپ بڑی خوبصورت تبدیلی کے مراحل سے گزریں گے اور یہ من پسند ہوگی ،اسی طرح من پسند جگہ پر رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکتی ہے اور کوئی بڑی خواہش بھی پوری ہوگی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم مسئلے سے نکلنے میں بحکم اللہ غیبی مدد ملے گی جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اور اس میں سے نکلنے میں ان کو کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا، وہ اب بڑی آسانی سے تمام تر بڑے معاملات سے نہ صرف نکلیں گے بلکہ زندگی میں اب تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع بھی نصیب ہوگا۔ خاص طور پر روزگار کے حوالے سے بڑی بہتری موجود ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
رب مہربان تے جگ مہربان، بس اس بات کو یاد رکھیں تو پھر کیوں نہ ہم اپنے اللہ کو راضی رکھیں۔ اس کی ناراضگی سے بچیں اور جو غلطیاں ہو گئی ہیں ان کی سچے دل سے توبہ کریں ،حالات انشاءاللہ ہر طرح سے آپ کے حق میں ہوجائیں گے۔ اس وقت آپ کی ایک پرانی کوشش بھی رنگ لا رہی ہے اگر نیت صاف رہی تو پھر آپ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ضرورت سے زیادہ حساس ہیں۔ ہربات دل کو لگا لیتے ہیں اور جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا، رات کو نیند بھی نہیں آتی۔ اتنے پریشان نہ ہوا کریں اپنے تمام معاملات کو اللہ کے سپرد کر دیا کریں اور 450مرتبہ روزانہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرلیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو کوئی مشکل تنگ نہیں کر سکے گی اور زندگی گزارنا آسان ہوگا، ویسے بھی ٹینشن ہربیماری کی جڑ ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے اب مناسب راستے پر چلنا ضروری ہے۔ چند دنوں ٹھیک چلتے ہیں پھر راستہ چھوڑ دیتے ہیں جس سے بنابنایاکام خراب ہو جاتا ہے۔ اس وقت استخارے کی مدد سے چلنے کی اشد ضرورت ہے ،جو لوگ اس سے مدد لیں گے وہ کسی بڑی غلطی سے بچ جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو ایک شاندار قسم کی آفر بھی آ سکتی ہے اور روزگار کی تلاش بھی انشاءاللہ ختم ہوگی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب دل کو قابو میں رکھیں اور اپنے موبائل کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کریں، اگر آپ نے دل لگی کی اور شرارتوں سے باز نہ آئے تو پھر بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے۔ اس لئے فوری توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کرلیں اور ہرمعاملے میں بچ بچ کر چلنے کی کوشش کریں۔اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے ، اب غصہ جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
اس وقت آپ کی پوزیشن کافی کمزور ہے، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے اور بنا بنایا کام عین موقع پر آکر خراب ہو جاتا ہے، جو لوگ روحانی حل لے کر چلیں گے وہ ان معاملات سے نکل سکیں گے ۔آپ یا کریم یا سلام اور یاحی یا قیوم کا ورد 500روزانہ یا اللہ کا ورد 1000مرتبہ بھی روز کریں گے تو مشکلات سے نکل سکیں گے بلکہ اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ایک اہم معاملے سے نکلنے کی خبر ایک دو روز میں مل جائے گی اور جس شخص کی وجہ سے ماضی میں مشکلات رہی ہیں،ان کو اب ہرگز قریب کرنے کی کوشش مت کریں ،ورنہ وہ دوبارہ وبالِ جان بن جائے گا۔ وارثتی امور میں ابھی مسئلہ ہے۔ آپ کو تحمل سے کام لینا ہوگا تو ہی آپ کو اپنا حق ملے گا، اگر آپ نے تیزی دکھائی تو بنی بنائی بات بھی بگڑ سکتی ہے یہ خیال ر ہے۔
 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
درمیانی صورتِ حال نکل آئے گی ،آپ کی پریشانی کی اور جس مسئلے نے بڑا ہی پریشان کیا ہوا تھا، وہ غیبی انداز سے اس طرح حل ہوگا کہ بے ساختہ اللہ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اس وقت حالات آزمائشی پوزیشن سے نکل آئے ہیں۔ آپ اب اللہ کا نام لے کر اپنے مقصد کے لئے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو اس میں کامیاب ہوں گے۔ بس اولاد کے معاملے کو خاموشی سے ابھی دیکھنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں