اداکارہ جگن کاظم کا محبت اور ازدواجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف

Jan 26, 2025 | 09:45 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔

جگن کاظم نے اپنی بات چیت میں واضح کیا کہ محبت ایک طاقتور جذبہ ہے لیکن کسی بھی رشتے میں تشدد اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اداکارہ کے انکشافات نے ان کے مداحوں کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ محبت کے ساتھ ساتھ خودداری اور اپنی عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

 
 

مزیدخبریں