کراچی کے شاہ لطیف ٹاﺅن سے دوڈاکو پولیس اہلکار علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی کے شاہ لطیف ٹاﺅن سے دوڈاکو پولیس اہلکار علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئے
کراچی کے شاہ لطیف ٹاﺅن سے دوڈاکو پولیس اہلکار علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ لطیف ٹاﺅن میں ایک گھر میں ڈکیتی  کرنیوالے ”محافظوں“  کو علاقہ مکینوں نے پکڑ  کر  دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا گیاہے کہ شاہ لطیف ٹاﺅن میں واقع ایک گھر میں دو افراد گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ۔ کارروائی کرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے گھیرے میں لے کر دونوں کو پکڑ  لیا اور پٹائی کردی جس کے بعد پولیس بلا کر  پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو پولیس اہلکار ہیں اور واردات کے وقت ایک پولیس وردی میں ملبوس تھا۔ پولیس نے دونوں کی شناخت مختار اور محمد اقبال کے نام سے ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے لوٹی گئی رقم بر آمد  کر لی گئی ہے ۔

مزید : کراچی