عیدالفطر کے بعد یوٹیوب کھلنے کاامکان

عیدالفطر کے بعد یوٹیوب کھلنے کاامکان
عیدالفطر کے بعد یوٹیوب کھلنے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے بعد یوٹیوب کھولنے کیلئے غور شروع کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جس دوران یوٹیوب سے توہین آمیز مواد ہٹانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، ممبر ٹیلی کام، سیکریٹری داخلہ، پی ٹی اے اور حساس اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سول سوسائٹی اور عوام کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت یوٹیوب پر پابندی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ہی یوٹیوب پر سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں حساس ادارے یوٹیوب کے معاملے پر اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔