مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی حکومت بچالی

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی حکومت بچالی
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی حکومت بچالی

  


مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے بیرسٹر سلطان کی تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے جس سے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت بچ گئی جبکہ عدالت نے مستعفی ہونیوالے اراکین رکنیت بحال کردی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون کیا اور اُنہیں وزیراعظم میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ راجہ فاروق حیدر کے مطابق میاں نواز شریف نے اُنہیں بیرسٹر سلطان کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد سے علیحدہ رہنے کی ہدایت کی اورآزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...