مصر کے معزول صدر محمد مرسی باقاعدہ گرفتار، چھڑپیں شروع

مصر کے معزول صدر محمد مرسی باقاعدہ گرفتار، چھڑپیں شروع
مصر کے معزول صدر محمد مرسی باقاعدہ گرفتار، چھڑپیں شروع

  


قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی عبوری حکومت نے معزول صدرمرسی کو باقاعدہ گرفتار کرلیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں کے قتل اور دوسرے مسلمان ساتھی لیڈروں کے ہمراہ جیل توڑنے کی سازش پر 15روز حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے جس کی دیگر اسلامی ممالک نے مخالفت کی ۔ معزول صدر محمد مرسی کی گرفتاری ظاہر کرنے کے اعلان پر مصرمیں ایک مرتبہ پھر اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے اس فیصلہ کے ردعمل میں کہا ہے کہ محمد مرسی پر اس طرح کے الزامات قابل مذاق ہے ۔حکومت پاکستان نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے محمد مرسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

مزید : بین الاقوامی