غزہ میں ایندھن کا بحران، 80فیصد سرنگیں بند کردی گئیں : اقوام متحدہ

غزہ میں ایندھن کا بحران، 80فیصد سرنگیں بند کردی گئیں : اقوام متحدہ
غزہ میں ایندھن کا بحران، 80فیصد سرنگیں بند کردی گئیں : اقوام متحدہ

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ مصر سے غزہ کی جانب ضروری سامان اور اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی 80 فیصد زیر زمین سرنگیں بند کردی گئی ہیں جس کے بعد غزہ میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے مندوب رابرٹ سری نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کو بنیادی ضروریات زندگی اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادھر غزہ اور مصر کے درمیان کے کراسنگز پر سامان کی ترسیل کی شرائط بھی انتہائی سخت کردی گئی ہیں۔غزہ کی اسرائیل کے ساتھ ملحق سرحد پر سختیوں کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ لاگت بھی اہل غزہ کو بنیادی ضرورت سے محروم کررہی ہے ۔

مزید : انسانی حقوق