ملی بھگت سے نئے نوٹو ں کا ’’کاروبار ‘‘عروج پر پہنچ گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں عید سے قبل نئے نوٹوں کا کاروبار زوروں پر ہے، مختلف نوٹوں کی گڈی پر ڈیڑھ سو سے 300 روپے تک کا منافع کمایا جارہا ہے۔ماضی کی طرح اس سال بھی ناقص انتظام اور حکام کی ملی بھگت کے باعث بینکوں میں نئے نوٹ تو جیسے غائب ہی ہوجاتے ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو نئے نوٹ مختلف بازاروں میں اضافی رقم دے کر حاصل کرنے پڑتے ہیں۔اس سال بھی رمضان میں یہ کاروبار اپنے عروج پر دکھائی دے رہا ہے اور کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی ان گڈیوں پر کئی سو روپے کا منافع کمایا جارہا ہے۔ 10 اور 20 روپے کی گڈی پر150روپے تک اضافی لیے جارہے ہیں جبکہ 50 اور 100 روپے کی گڈی پر ڈھائی سو سے 300 روپے تک کا منافع لیا جارہا ہے۔