مادہ پرستی سے نکلیں ، بھلائی کے مقابلے میں ذاتی مفاد آگے نہ رکھیں : پوپ فرانسس

مادہ پرستی سے نکلیں ، بھلائی کے مقابلے میں ذاتی مفاد آگے نہ رکھیں : پوپ فرانسس
مادہ پرستی سے نکلیں ، بھلائی کے مقابلے میں ذاتی مفاد آگے نہ رکھیں : پوپ فرانسس

  


ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے عقیدت مندوں پر زور دیا ہے کہ وہ مادہ پرستی سے نکلیں، نوجوانوں آپ لوگوں کے اندر ناانصافی سے متعلق ایک خاص حساسیت موجود ہے تاہم آپ کو اکثر ایسے لوگوں کی بدعنوانیوں سے متعلق حقیقتیں ناامید کر دیتی ہیں جو بھلائی کے مقابلے میں اپنے ذاتی مفاد کو آگے رکھتے ہیں۔ برازیل کے علاقے کوپا کوبانا میں مسیحی نوجوانوں کی ورلڈ یوتھ ڈے کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حوصلہ رکھیں، بھروسہ رکھیں اور امید نہ کھوئیں،حالات اور لوگ بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے غریبوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر زندگی کی تلاش میں ہمت نہ ہاریں۔ پوپ فرانسس نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکیورٹی اقدامات غربت کے خاتمے کا علاج نہیں، کوئی معاشرہ افراد کو الگ تھلگ نہیں کرسکتا، خوشحال نہیں رہ سکتا۔

مزید : بین الاقوامی