قومی ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے کی اجازت مل گئی

قومی ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے کی اجازت مل گئی
قومی ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ دو روز قبل روزہ رکھنے پر کیمپ سے نکالے گئے قومی ٹیم کے سینٹر فارورڈ شکیل عباسی کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے رہی ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا تھا لیکن ٹیم کے سینٹر فارورڈ شکیل عباسی نے روزہ رکھ کر ٹریننگ میں حصہ لیا جس پر ہیڈ کوچ اختر رسول نے انہیں کیمپ سے فارغ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اب کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ روزہ رکھیں یا نہ رکھیں لیکن ٹریننگ میں حصہ لینا ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -