پاراچنار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 45 افراد جاں بحق، 150 سےزائد زخمی

پاراچنار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 45 افراد جاں بحق، 150 سےزائد زخمی
پاراچنار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 45 افراد جاں بحق، 150 سےزائد زخمی

  


کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) پارا چنار کے مرکزی بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 45افراد جاں بحق اور 150 سے زائد  افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ مرکزی بازار میں ہوا جس کے کچھ ہی دیر بعد سکول روڈ پر دوسرا دھماکہ ہو گیا،دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید : کرّم /اہم خبریں