اوباما قرآن پاک کے’ مبلغ ‘ بن گئے

اوباما قرآن پاک کے’ مبلغ ‘ بن گئے
اوباما قرآن پاک کے’ مبلغ ‘ بن گئے

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔کانگریس اراکین سفارتکاروں،امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزان رائس،امریکہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر یوسف ال عتیبہ اورسعودی عرب کے سفیر احمد الزبیر بھی موجود تھے۔ بارک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے اگر کوئی ذرے کے برابر بھی کوئی نیکی کرے تو اسے اس کا اجر ملے گا۔امریکی صدرنے کہا نظریات و عقائد سے ہٹ کرآپ سب نے ملک کی ترقی کے لیے کام کیااور قوم کو مستحکم بنایا،جس کے لیے میں آپ سب اک شکر گزار ہوں۔ اوباما نے تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کو رمضان کی مبارک باد دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس