صدارتی الیکشن سے بائیکاٹ ،پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری فیصلہ ہے :اسحاق ڈار

صدارتی الیکشن سے بائیکاٹ ،پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری فیصلہ ہے :اسحاق ڈار
صدارتی الیکشن سے بائیکاٹ ،پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری فیصلہ ہے :اسحاق ڈار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرکے اچھی روایت نہیں ڈالی اور ان کا یہ عمل جمہوری عمل کے منافی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں عوام کے پاس جاکر مہم نہیں چلانی ہوتی اس لئے وقت کی کمی کو وجہ بنا کر انتخابات کا بائیکاٹ کر کے پیپلز پارٹی نے اچھی روایت قائم نہیں کی، ہم نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 5 سال تک جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا لیکن پیپلز پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کرکے جمہوریت کے منافی عمل کیا

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں