عامر خان کا بیٹا بھی ہیرو بنے گا

عامر خان کا بیٹا بھی ہیرو بنے گا
عامر خان کا بیٹا بھی ہیرو بنے گا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے بچوں کی انٹری جیسے لازمی ہی ہوتی جارہی ہے اور اب ا یک اور نام کا اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ عامرخان کے بیٹے جنید خان کو بھی ہیرو بنایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے رنبیر کپور،ابھیشک بچن اور ہریتک روشن کا بنیادی تعارف یہ ہے کہ یہ ماضی کے سپر سٹاروں کے بیٹے ہیں جنہوں نے فلمی صنعت میں اپنی مضبوط جگہ بنالی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جنید خان اداکاری کی تربیت لے رہے ہیں کہ کس طرح ڈائیلاگ بولنے ہیں، کیسا نظر آنا ہے اور کس طرح رقص کرنا ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد عامر خان سب کو بتادیں گے کہ وہ بیٹے کو نئی فلم میں بریک دینے والے ہیں۔

مزید : تفریح