جسٹس افتخاربرطانیہ میں پاکستانی وکلاءسے خطاب کریں گے

جسٹس افتخاربرطانیہ میں پاکستانی وکلاءسے خطاب کریں گے
جسٹس افتخاربرطانیہ میں پاکستانی وکلاءسے خطاب کریں گے

  


لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری عید الفطر کے فورا بعد برطانیہ میں پاکستانی وکلاءکی تنظیم کے ممبران سے خطاب کرینگے۔سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے چیف جسٹس کے دعوت کے قبول کیے جانے کے بارے میں اے پی ایل کے صدر کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر ہر سال پاکستان سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیدران ونامور وکلاءاور عدلیہ کے ججز صاحبان کو برطانوی وکلاءکی تنظیم سے خطاب کی دعوت دی جاتی ہے اور وہ مختلف شہروں میں ا ے پی ایل کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی قانونی تقریبات سے خطاب کرتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی