ملکی نجی پاور کمپنیوں کی نیپرا سے فی یونٹ قیمت فروخت طے کرنیکی درخواست

ملکی نجی پاور کمپنیوں کی نیپرا سے فی یونٹ قیمت فروخت طے کرنیکی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے این این)عوام کو سستی بجلی کی دستیابی کیلئے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے دوملکی نجی پاور کمپنیوں نے فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے لیے نیپرا سے فی یونٹ قیمت فروخت طے کرنے کی درخواست کردی ہے ۔362 میگاواٹ کا لال پیر اور 365میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاک جین پاور پلانٹ پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے مہنگے فرنس کے بجائے کوئلے پر منتقل ہورہا ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے جاری اعلامیے کے مطابق کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے ٹیرف کے تعین کیلئے کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو درخواست بھیجی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سستی بجلی حاصل ہونے کے علاوہ قومی خزانے پر سے فرنس آئل کے درآمدی بلوں کی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہوسکے گا۔

مزید :

کامرس -