عالمی معیشت کی شرح افزائش 3.4 فیصد رہے گی،آئی ایم ایف

عالمی معیشت کی شرح افزائش 3.4 فیصد رہے گی،آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی اےن پی) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین سمیت رواں سال عالمی معیشت کی شرح افزائش ہدف سے کم صرف تین اعشاریہ چار فیصد رہے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں عالمی معیشت کی ترقی سے متعلق کہا ہے کہ یوکرین اور مشرق وسطی میں سیاسی بحران کی وجہ سے روان سال کئی ملکوں کی اقتصادی ترقی کے اہداف پورے نہ ہوسکیں گے، رواں سال عالمی معیشت کی شرح افزائش صرف تین اعشاریہ چار فیصد رہے گی، جبکہ اس سے قبل عالمی معاشی ترقی کا اندازہ تین اعشاریہ سات فیصد لگایا گیا تھا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال امریکی معیشت دو اعشاریہ نو فیصد، چین کی معیشت سات اعشاریہ چار فیصد، یورپی یونین کی ایک اعشاریہ ایک فیصد اور روس کی معیشت کے لئے اعشاریہ دو فیصد ترقی کا اندازہ ہے۔

مزید :

کامرس -