سٹیٹ بینک کی جانب سے 87 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری

سٹیٹ بینک کی جانب سے 87 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی اےن پی)سٹیٹ بینک نے 22جولائی تک 87 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے ہیں۔سٹیٹ بینک نے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کے سلسلے میں مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے جمعرات 24 جولائی سے رمضان کے آخری یوم کار تک اپنے کانٹرز سے عوام کو نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گے۔انتظامات کے تحت ہر فرد کو صرف کانٹر پر اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ دکھانے پر 10 روپے مالیت کے تین پیکٹ اور 20، 50 اور 100 روپے مالیت کے ایک ایک پیکٹ دیے جائیں گے۔کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں سے 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کا فی کس کوٹا بڑھا کر 2 پیکٹ اور 50 اور 100 روپے کا ایک ایک پیکٹ کردیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -