محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے فلڈپلان 2014ءکاجائزہ لینے کے لیے اجلاس کاانعقاد

محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے فلڈپلان 2014ءکاجائزہ لینے کے لیے اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی زیرصدارت محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے فلڈپلان 2014ءکاجائزہ لینے کے لیے میٹنگ کاانعقادہوا جس میں ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹررشید احمدڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور،ڈاکٹرخالق شفیع ڈائریکٹراینیمل ڈیزیزرپورٹنگ اینڈسرویلنس و انچارج صوبائی فلڈ سیل ، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن وفوکل پرسن میڈیا، ڈاکٹرغلام محمد گل ڈائریکٹر پنجاب سمال ہولڈر ڈیری ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ،ڈاکٹرقربان حسین ڈائریکٹرپلاننگ اینڈاویلیوایشن اورڈاکٹرافتخار علی ڈائریکٹرہیڈکوارٹر نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مون سون کی بارشوںاورممکنہ سیلاب کے پیش نظر پورے پنجاب میں مویشیوںکوبیماریوںسے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اورادویات کی فراہمی کاجائزہ لیاگیا۔ اس موقع پرڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے آگاہ کیاکہ محکمہ لائیوسٹاک نے 15جون 2014سے30ستمبر2014 تک صوبہ بھرمیں 22.02ملین گائیں، بھینسوں، بھیڑوںاوربکریوںکوحفاظتی ٹیکہ جات لگانے کاہدف مقررکیاہے۔

مزید :

کامرس -