وارد ٹیلی کام اور بنک الفلاح کا موبائل پیسہ سروس کا آغاز

وارد ٹیلی کام اور بنک الفلاح کا موبائل پیسہ سروس کا آغاز
وارد ٹیلی کام اور بنک الفلاح کا موبائل پیسہ سروس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)پاکستان کی قابل اعتماد سیلولر کمپنی وارد ٹیلی کام اور بنک الفلاح نے برانچ لیس بینکنگ کی نئی پراڈکٹ موبائل پیسہ کا آغازکردیا۔اس سال کے آغاز میں سہولت اور اعتماد کے وعدے کے ساتھ موبائل پیسہ سروس کاآغاز کیاگیاتھا۔اس سروس کا آغاز ٹیکنالوجی پارٹنر مونٹ کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے جو کہ برانچ لیس بنکینگ کے لیے پورے پاکستان میں بنکوں اور ٹیلی کام کمپنیو ں کو ویزا انٹرنیشنل کی ٹیکنالوجی کی سہولت مہیاکرتا ہے۔وارد ٹیلی کام اور بینک الفلاح کے اس منصوبے کے آغاز کا بنیادی مقصد صارفین کو بہترین موبائل بینکنگ سروس مہیا کرتے ہوئے صارفین اور بینکنگ سروس کے مابین موجودہ خلا کو پر کرنا اور اپنے صارفین کو انتہائی اعتماد کے ساتھ بہترین موبائل فنانشل سہولت فراہم کرناہے۔ٖفراہم کردہ موجودہ سروس میں منی ٹرانسفر ، بلوں کی ادائیگی اور کسٹمر موبائل والٹ شامل ہے۔جبکہ مزید کاروباری، G2P اور کسٹمر سروسز کے آغازکے لیے کام ہو رہا ہے۔کمپنیاں بروقت بلوں کی ادائیگی ، منی ٹرانسفر اور صارفین کی دوسری فنانشل ضروریات کو اچھی طرح سمجھتی ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وارد ٹیلی کام اور بنک الفلاح اپنے صارفین کو یہ سہولت مہیا کر رہے ہیں۔موبائل پیسہ کے 10000 نمائندوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کے موقع پہ وارد ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر منیر فارقی نے کہا ’’ ہم ہر پہلو سے مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں اور ہمارا برانڈ اندسٹری میں بہترین ARPUs کے ساتھ سب سے زیادہ شفاف اور قابل اعتماد تسلیم کیا جاتا ہے ۔ ہمارے نئے منصوبے برانچ لیس بینکنگ موبائل پیسہ کا مقصدرقم کی منتقلی اور بلز کی ادائیگی کو آسان بنانا ہے۔جدید اور تکنیکی ترقی کے اس دور میں رقم کی منتقلی کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط اور قابل اعتماد نظام کا ہونا ضروری ہے ۔
ابوظہبی گروپ کی مظبوط حمایت کے ساتھ ہم مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ اپنے معزز صارفین کو بہترین اور جدید سہولتیں مہیا کریںَ اور سر فہرست رہیں۔ بنک الفلاح ایک بہت بڑا بینکنگ انسٹیٹوٹ ہے اس لیے موبائل پیسہ سروس کو یہ برتری حاصل ہے کہ یہ بینکنگ اور ٹیلی کام میں اپنے مقابلے میں بہترین شراکتی پراڈکٹ کا مزہ لے رہی ہے‘‘۔ ٓاس موقع پر وارد ٹیلی کام کے ڈئریکٹر موبائل فنانشل سروس جناب فیصل خان صدزوی نے کہا ’’ جیسا کہ بہت کم وقت میں ہم 10000 نمائندوں تک پہنچ چکے ہیں تو میں اسے صرف آغاز کہوں گا ۔ جارحانہ تو سیع کی منصوبہ بندی کے ساتھ موبائل پیسہ برانڈ کے لیے ہمارے پاس بہترین حکمت عملی ہے جس کے زریعے یہ آنے والے وقت میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی موبائل پیسہ مزید1000 شہروں میں 30000 نمائندوں تک پہنچ جائے گا۔برانچ لیس بینکنگ کا مستقبل پاکستان میں بہت روشن نظر آرہا ہے جیسا کہ اب موبائل کو بینکنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔لو گ گھر بیٹھے آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں ۔ موبائل کے ذریعے بل ادا کر سکتے ہیں اور ذاتی اور کاروباری نوعیت کی منی ٹرانزیکشن بھی کرسکتے ہیں۔پاکستانی مارکیٹ برانچ لیس بینکنگ کے لیے بہت سازگار ہے۔ہمارا مقصد موبائل پیسہ کے زریعے لوگوں کو آسانی مہیا کرناہے اور ہم مسلسل اپنے صارفین کے لیے مزید آسان سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘‘۔ مہرین اِحمد گروپ ہیڈ ریٹل ساوتھ آف برانچ لیس بینکنگ ٹیم بینک الفلاح نے کہا ’’ بنک الفلاح جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ایک بہترین فنانشل ایکو سسٹم بنانے کی کوشش میں گامزن ہے اور موبائل پیسہ اسی منصوبے کا اگلا قدم ہے اس کے زریعے بینکنگ اور صارفین کے درمیان خلاء کو پر کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔
موبائل پیسہ سروس تمام وارد بزنس کال سنٹر ، فرنچائز ، موبائل پیسہ شاپس پر دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -