وینسنزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18 واں مرحلہ جیت لیا

وینسنزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18 واں مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( نیٹ نیوز) اٹالین سائیکلسٹ وینسنزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18 واں مرحلہ جیت لیا۔ یہ نیبالی کی رواں ایونٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔ اس فتح کے بعد نیبالی نے مجموعی برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے یلو جرسی پر گرفت مضبوط کر لی۔ فرانس میں جاری ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18 واں مرحلہ 144.5 کلو میٹر پر مشتمل تھا، اس مرحلے دوران بھی سائیکلسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم نیبالی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 4 منٹ اور 17 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ میزبان فرانس کے پینوٹ ایک منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور پولینڈ کے رافال ماجکا تیسرے نمبر پر رہے۔ وینسنزو نیبالی نے مجموعی برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے یلو جرسی پر گرفت مضبوط کر لی۔