نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2 اگست سے شروع

نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2 اگست سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 2 اگست سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، جونیئر انڈر18،بوائز انڈر 14اور لیڈیز سنگلز سمیت پانچ ایونٹس میں درجنوں قومی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم دولاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ ملک بھر سے آنیوالے تمام کھلاڑیوںکو مفت رہائش اور یومیہ الاﺅنس دیا جائے گا۔ پی ٹی ایف نے محمد عارف قریشی کو ریفری جبکہ شہزاد علوی کو چیف آف ایمپائرز نامزد کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں تمام کھلاڑیوں کو انٹریز 31جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 یہ ٹورنامنٹ7 اگست تک جاری رہے گی۔