جوز بٹلر باصلاحیت وکٹ کیپر ہیں ، ایڈم گلکرسٹ

جوز بٹلر باصلاحیت وکٹ کیپر ہیں ، ایڈم گلکرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن( نیٹ نیوز)سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے انگلینڈ ٹیم کے باصلاحیت وکٹ کیپرجوز بٹلر کا کی حمایت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بھار ت کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کردیں گے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے بٹلر کو آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی کے ساتھ کھیلے جانے والے ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہیں ان کے حوالے سے مثبت رپوٹس ملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ بٹلر ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بہترین انداز میں کریں گے اور انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی ٹیم میں موجودگی سے فائدہ ہوگا۔