نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،عثمان خواجہ نے لنکا شائر کو ڈرھم کے خلاف 27 رنز سے فتح دلائی

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،عثمان خواجہ نے لنکا شائر کو ڈرھم کے خلاف 27 رنز سے فتح دلائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر( نیٹ نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ نارتھ زون میں لنکا شائر نے ڈرھم کو 27 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ ڈرھم کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 137 رنز بنا سکی۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لنکا شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 164 رنز بنائے، پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ 44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
 بریسی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈرھم کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 137 رنز بنا سکی۔ فل مسٹرڈ 49 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کبیر علی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔