دورہ سری لنکا کیلئے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام م پذیر

دورہ سری لنکا کیلئے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام م پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)دورہ سری لنکا کی تیاری کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج ہفتہ کوختم ہوجائے گا اور کھلاڑی ہفتہ کی رات کو شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کے سلسلہ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں شرکت کے بعد عید منانے کے لئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے ۔ گزشتہ روز بھی قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری رہا اور کھلاڑیوں نے فٹنس کی ٹریننگ کی ۔تربیتی کیمپ کے آخری روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کے مابین دورہ سری لنکا کے حوالے سے مشاورت ہوگی ۔پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف اگست میں2 ٹیسٹ میچوں اور3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔کیمپ میں حصہ لینے والے ٹیسٹ کرکٹرز میںکپتان مصباح الحق ،احمد شہزاد ،خرم منظور ،شان مسعود ،اظہر علی ،یونس خان ،اسد شفیق ،عمر اکمل و دیگر شامل ہیں۔
وکٹ کیپر سرفراز احمد ،سعید اجمل ،عبد الرحمان ،محمد طلحہ ،جنید خان ،راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بہت محنت کی ہے اور ان کی محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی اور دورہ سری لنکا میں ضرور کام آئے گی کپتان نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہیں اور میری کوشش ہے کہ میری قیادت میں ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کریں ہم سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔