جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ پروٹیز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پروٹیز ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی جس میں میزبان زمبابوے سمیت جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
 جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ 9 سے 13 اگست تک ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 اگست، دوسرا میچ 19 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔