27رمضان المبارک کو مسلمانوں کو پاکستان جیسا تحفہ ملا،رخسانہ جبیں

27رمضان المبارک کو مسلمانوں کو پاکستان جیسا تحفہ ملا،رخسانہ جبیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر)۲۷ رمضان المبارک کی شب وہ مبارک شب تھی جبکہ امت مسلمہ کو انکی امیدوں کا محور پاکستان کا تحفہ ملاپاکستان کی بنیاد و مقصد وجود اوررمضان کی مبارک رات میں اس فیصلے کا وقوع پذیر ہونا اہل پاکستان اور مسلمانوں کے لیئے ایک خاص نسبت رکھتا ہے یہ بات سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے ۲۷ ویں شب اور قیام پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام خالصتاً اللہ کے کلمے کی سر بلندی اور ایک علیحدہ ،ممتاز اسلامی ریاست کے قیام کے لئے کیا گیا۔ رمضان المبارک کی یہ عظیم رات ہمیں اس تاریخی موقع کی یاد دلاتی ہے اور ہم سے متقاضی ہے کہ بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کریں اور جن بنیادوں پر وطن عزیز کا قیام عمل میں لایا گیا انکی تجدید کریں اس ضمن میں عوام وخواص دونوں ہی طبقوں کو ملک کو کھوکھلا کرنے والے تمام تر اسباب کا سدّ باب کرنا ہوگاانہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا یہ المیہ رہا ہے کہ اسکو کبھی مخلص قیادت نصیب نہ ہوسکی جسکے باعث نہ صرف اسکی نظریاتی بنیادوں کو نقصان پہنچا بلکہ عالم اسلام کو جو امیدیں ملک سے وابستہ تھیں انکی بھی تشفّی ممکن العمل نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ ۲۷ شب کی عظیم رات میںنہ صرف وطن عزیز کو دعاو¿ں میں یاد کھنا چاہیے بلکہ اس موقع پر ملکی بقا و سلامتی،اسکی بنیاد اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کےلئے عزم نو کی ضرورت ہے۔