حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام یوم القدس کو یوم” اسرائیل مردہ باد “منایا گیا

حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام یوم القدس کو یوم” اسرائیل مردہ باد “منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) معصوم فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف ملک بھر میں حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام یوم القدس کو (اسرائیل مردہ آباد منایا )گیا نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ نماز جمعہ کے بعد داتا دربار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ سید مختار رضوی، علامہ شفقت علی خان، پروفیسر احمد حسین ایڈووکیٹ، علامہ محبت علی نقشبندی، مولانا محمد ندیم قادری، مولانا محمد حسین نورانی اور دیگر مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دنیا بھر میں احتجاج ہورہے ہیں لیکن مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہی کی وجہ سے وجود میں آنے والی او آئی سی کی حیثیت آج ایک مردہ گھوڑے سے زیادہ نہیں او آئی سی میں شامل 57 اسلامی ممالک بالکل گم سم ہیں عرب لیگ میں شامل 22 ممالک کی حالت بھی او آئی سی سے مختلف نہیں انھوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور ٹھیکیدار بالخصوص اقوام متحدہ اور یورپی یونین کیوں اندھی، گونگی اور بہری ہوگئی ہے اب احتجاج کا یا یوم سوگ منانے کا وقت نہیں اب جہاد کا وقت ہے عالم اسلام کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی سرپرستی میں فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی قتل وغارت بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کفار کے خلاف جہاد کا اعلان کریں انھوں نے دنیا بھر کے عرب سے کہا کہ وہ کفار کو تیل دینا بند کریں اور اسرائیل ، امریکہ کا معاشی بائیکاٹ کریںمرکزی دفتر میں آمدہ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، جہلم، دینہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، نارووال، میر پور آزاد کشمیر، شیخوپورہ، سرگودھا، کراچی، ہری پور ہزاہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل مردہ آباد احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور زبردست نعرے بازی کی گئی اسرائیل کا ایک ہی علاج الجہاد، الجہاد۔