سرکاری سکولوں کی کارکردگی 52فیصد تک بہتر ہو چکی ہے، احسان بھٹہ

سرکاری سکولوں کی کارکردگی 52فیصد تک بہتر ہو چکی ہے، احسان بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ کے مسلسل تربیتی پروگرام(CPD) کے تحت سرکاری سکولوں کی کارکردگی 52فیصد تک بہتر ہو چکی ہے اور سکولوں میں ایساتعلیمی ماحول تشکیل دیا جا رہا ہے جہاں تعلیمی عمل اور مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے مثبت سماجی روابط اور تعلیمی سر گرمیوں میں خود سے متحرک رہنے کی حوصلہ افزائی ہو یہ بات پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میںآل پنجاب ٹیچرز ایجوکیٹرز پریزنٹیشن مقابلہ میںحصہ لینے والے ٹیچر ایجوکیٹرز سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ان کا مزید کہنا تھاکہ ٹیچر ایجوکیٹرفیلڈ میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام پر عملدرآمد کرانے کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹر اورضلعی حکومت کے درمیان رابطہ کا کرداربہتر طریقے سے نبھانے کے لئے ٹیچر ایجوکیٹر ز کی پریزنٹیشن مہارت کاہو نا ضروری ہے اور یہ مقابلہ ٹیچر ایجوکیٹر کی کمیونیکشن سکلز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر طارق محمود بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شاھد سلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس مصباح حسیب اور کورس کو آ ر ڈینیٹر انیلہ حسن اور حمیرا صدیقی نے جج کے فرائض سر انجام دئے ۔



 ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں منعقدہ اس مقابلے میں پنجاب بھر سے ڈویژنل لیول مقابلوں میں منتخب ہو نے والے ٹیچر ایجوکیٹرز نے حصہ لیا ۔مقابلے میں نارووال کے ٹیچر ایجوکیٹر شاھد علی بھٹی نے پہلی، لاہور کے سید شرجیل زیدی اور فیصل آباد کی خالدہ جاوید نے بتدریج دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پروگرام ڈائریکٹراحسان بھٹہ نے مقابلہ میں حصہ لینے والے ٹیچر ایجوکیٹرز میں سرٹیفیکیٹس اورپوزیشن ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شیلڈز تقسیم کیں۔