پنجاب ٹیچرز یونین کامیٹرک امتحانات میں بہترین کار کردگی پر خراج تحسین

پنجاب ٹیچرز یونین کامیٹرک امتحانات میں بہترین کار کردگی پر خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے قائم مقام مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت علی، ملک سعید، اسلم گھمن، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان ، اکرم بٹ ، چوہدری محمد علی، مرزا طارق، رانا خالد، غفار اعوان، جاوید چوہدری، یار محمد، ملک سجاد حسین، طاہر اسلام ، راشد مختار، امتیاز زبیر زیدی، حافظ نذیر گجر، خالد نصیب،اشفاق میو ، مصطفی سندھو و دیگر نے میڑک کے سالانی امتحانات 2014 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ندیم لطیف ہیڈ ماسٹر و اساتذہ گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول نین سکھ لاہور اور محترمہ شاہدہ گیلانی سینئر ہیڈ مسٹریس و معلمات گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول شاد باغ لاہور کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ اُن کی شب و روز کی محنت سے سرکاری سکولوں کا نام روشن ہوا ہے۔ جس پر تمام اساتذہ برادری کو اُن پر فخر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب ، وزیر تعلیم پنجاب ، اور سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ سرکاری سکولوں کے ہونہار طلباءو طالبات جنہوں نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں ااور اُن کے اساتذہ کرام کو خصوصی انعامات دئیے جائیں تاکہ طلباءو طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔