جب تک مسلم ممالک متحد نہیں ہوتے یہودیوں کے مظالم سہتے رہیں گے،نبیلہ ظہیر

جب تک مسلم ممالک متحد نہیں ہوتے یہودیوں کے مظالم سہتے رہیں گے،نبیلہ ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین ونگ کی صدر نبیلہ ظہیر اور ناظمہ عطیہ بنین نے یوم القدس کے حوالے سے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی پر پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کی خاموشی بزدلی اور بے حسی کاشرمناک ثبوت ہے، گھروں اور مساجد پر وحشیانہ بمباری اور راکٹ حملوں سے روزانہ سینکڑوں معصوم خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پرعالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش ہیں، ۔
عوامی تحریک خواتین ونگ کی صدر نبیلہ ظہیر نے کہا کہ پاکستان سمیت عالم اسلام کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے اسرائیل نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے اگر آج پاکستان میں غیرت مند اور دلیر قیادت ہوتی تو اسرائیل کو مسلمانوں کا خون بہانے کی جرات نہ ہوتی، انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کے ہاتھ خود اپنے عوام کے خون سے رنگے ہوں وہ کسی اور کو کیا روکیں گے ،انہوں نے کہا کہ فلسطین، آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں نہتے اور بے گناہ انسانوں کا خون پاکستان سمیت دنیا بھر میں آنے والے انقلاب کی نوید سنا رہا ہے، فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کے خون پر اقوام متحدہ کی خاموشی سے ثابت ہو گیا کہ اقوام متحدہ دنیا کے مفاد کےلئے نہیں بلکہ صرف امریکہ اور اس کے حواریوں کے مفاد کے لئے رہ گیا ہے ،جب تک مسلم ممالک متحد نہیں ہونگے اسی طرح عالمی صیہونی طاقتوں کے ظلم کاشکار ہوتے رہیں گے
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو مذمتی بیانوں سے ہٹ کر فلسطین میں ہونے والے اس خون کے کھیل کو بند کرانے کےلئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کےلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔