انجینئر نگ یونیورسٹی کے رانا تنویر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

انجینئر نگ یونیورسٹی کے رانا تنویر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
انجینئر نگ یونیورسٹی کے رانا تنویر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیکچرار اور پبلک ریلیشنز آفیسر رانا تنویر قاسم نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ امتحانات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرشید رحمت کی نگرانی میں مکمل کیے گئے انکے پی ایچ ۔ڈی مقالہ کا عنوان تھا” اسلام ،یہودیت اور عیسائیت کے تصورات امن وجنگ اور مسلم نشاة ثانیہ“۔



 مقالے کے نتائج میں انہوں نے قراردیا ہے کہ اسلام، یہودیت اور عیسائیت کی بنیادی تعلیمات معاشرے میں جنگ وفساد کو ختم کرنے اور امن کے قیام کی دعوت دیتی ہیں۔ یہودیت اور عیسائیت کے بنیادی نظریات میں ردوبدل کے باعث اقوام عالم میں جنگیں برپا ہیں ۔ ابراہیمی مذاہب ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ الہامی کتابوں میں جنگ اورانسانی قتل عام کی مذمت اور انسان دوستی کا درس ملتا ہے۔قرآن مجید امن کا داعی ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں اسلام سلامتی کے معنوں میں44 بار جبکہ حرب ( جنگ ) صرف6 بار آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالموں کے ذریعے باہمی نفرتوں اور فاصلوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام تمام مذاہب کے پیروکاروں کا احترام لاز می قراردیتا ہے۔700 سے زائد صفحات پر مشتمل اس مقالے میں انہوں نے تینوں مذاہب پر پہلی بار ٹھوس اور دلائل پر مبنی تحقیقی کام کیا ہے جس سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ مذہبی اختلافات کو نظر انداز کرکے ایک مثالی انسانی معاشروں کی تشکیل کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔ وائس چانسلر یوای ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے مقالے کی تکمیل پر رانا تنویر قاسم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔