پنجاب یونیورسٹی اور چائینیز اکیڈیمی آف سائنس میںسائنسی تحقیقات کےلئے باہمی معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور چائینیز اکیڈیمی آف سائنس میںسائنسی تحقیقات کےلئے باہمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی ، انسٹی ٹیوٹ آف ماو¾نٹین اور چائینیز اکیڈیمی آف سائنس کے درمیان مشترکہ سائنسی تحقیقات کے لئے ایک باہمی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سائنسدانوں کی تربیت، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر مجموعی اور انفرادی تحقیقی منصوبوں پر مشترکہ کام، سائنسی اور تکنیکی معلومات کے تبادلہ اور مشترکہ طور پر کانفرنسز،ورکشاپس وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر کی سربراہی میں ٹیم نے چین کے شہر چینگ دو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شعبہ زوالوجی کے ڈاکٹر ذوالفقار علی ، چائنیز اکیڈیمی آف سائنس کے صدر پروفیسر ڈینگ وی، پروفیسر وانگ ژیادون اور دیگر محقیقین موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق پہاڑی علاقوں، زیریں علاقوں ،موسمی تبدیلیوں، لینڈ سلائیڈ، طوفانی بارشوں اور زلزلوں سے متعلق مختلف پہلوو¾ں پر تحقیق کی جائے گی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس معاہدے پر متعلقہ حکام کو مبارکباد دی ہے۔