عمران خان اپنی سیاست زندہ کرنے کیلئے بڑے بیانات دے رہے ہیں،رانا بابر

عمران خان اپنی سیاست زندہ کرنے کیلئے بڑے بیانات دے رہے ہیں،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست زندہ کرنے کے لئے بڑے بڑے بیانات دے رہے ہیں حقیقت میں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں اب وہ اسلام آباد میں قیام کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔عمران خان پہلے خیبر پختون خواہ میں تو عوام کے مسائل حل کریں پھر وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں ۔

ن کی اپنی جماعت ان کے اس مارچ کی مخالفت کررہی ہے ،14اگست کو یوم آزادی ہے عمران خان اس دن احتجاج کرکے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری کے انقلاب اور آزادی مارچ برح طرح ناکام ہوگا اور عوام ان کے کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گیعوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور اس جماعت پر بھر پور اعتاد کرتے ہیں انہیں علم ہے کہ یہ جماعت ہی ان کے مسائل حل کرے گی۔