اسرائیلی جارحیت کے خلافمسلم امہ متحد ہو جائے،مسعود صدیقی

اسرائیلی جارحیت کے خلافمسلم امہ متحد ہو جائے،مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے حکومت کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھرمیںیوم سوگ اورقومی پرچم سرنگوں رکھنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ معصوم اور بے گناہ مسلمان فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور قیام امن کے نام نہاد عالمی علمبردار خاموش تماشائی کیوں بنے ہوئے ہیں آخر کب تک فلسطین کے مسلمان اسرائیل کے ظلم و جبر کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے دوران کیا۔


 انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا تمامسلم دنیا پر فرض ہے اگر مسلم حکومتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق نہ ہوئیں تو اسلام دشمن عناصر ایک ایک کرکے سب پر ظلم و جبر کا سلسلہ شروع ہوجائے گالہذا اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو جلد از جلد ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر عالمی احتجاج ریکارڈ کروانا ہوگا






تاکہ فلسطین میں انسانیت کی تذلیل پر آنکھیں بند کرنیوالوں کی آنکھیں کھولی جاسکیںانہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بے لگام درندگی پر مسلم حکومتوں کی مسلسل خاموشی اللہ رب العزت کے عذاب کو دینے کے مترادف ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے مسلم حکومتوں ہوش کے ناخن لینا ہونگے اور فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے اسرائیلی درندگی بند کروانے کیلئے عملی کرداراور سنجیدگی سے لائحہ عمل مرتب کرناگا ۔