بچوں کے قاتل ماں باپ کی درخواست ضمانت خارج

بچوں کے قاتل ماں باپ کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کے قاتل ماں باپ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج شوکت کمال ڈارنے بسمہ بی بی اور سمیع خان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوہر ٹاو¿ن پولیس نے د ونوں ملزموں کےخلاف جھوٹااوربے بنیادمقدمہ درج کیا ہے،واقعہ کاکوئی عینی شاہد موجود نہیں انہوں نے استدعا کی کہ عدالت دونوں ملزموں کوضمانت پررہاکرنےکا حکم دے۔


پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ بسمہ اور سمیع خان نے اپنے بچوںدو سالہ مناہل کوسانس گھونٹ کر جبکہ آٹھ ماہ کے یوسف کوپانی میں ڈبوں کرقتل کردیا،تھانہ جوہر ٹاو¿ن پولیس نے مقتول کےبھائی ابوذرسلمان کی درخواست پرمقدمہ درج کررکھاہے،انہوں نے عدالت کوبتایا کہ ملزم سمیع خان نشےکابھی عادی ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعددونوں ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کردی۔