اچھا کام حکومت کرے یاعام شہری اس کو سراہا جانا چاہیے،رفیق ڈوگر

اچھا کام حکومت کرے یاعام شہری اس کو سراہا جانا چاہیے،رفیق ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھانگا مانگا (نامہ نگار ) جتنی محنت اور کوشش دوسروں کے کاموں پر تنقید کرنے میں ہم لوگ کرتے ہیں اس سے کم محنت سے ہم اپنی خامیوں پر قابو پا سکتے ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار محمد رفیق ڈوگر (پارک سُپر وائزر ) نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقید برائے اصلاح نہیں بلکہ تنقید برائے تذلیل کرتے ہیں ۔ حالانکہ جس کو اللہ تعالیٰ عزت دے اُسے کوئی ذلیل نہیں کرسکتا ۔ رفیق ڈوگر نے کہا کہ عام شہری اچھا کام کرے یا حکومت کے کسی اچھے کام کو سراہا جائے بلکہ اُن کے اچھے کاموں میں تعاون کیا جائے ۔ یہ نہ دیکھا جائے کہ ہمارا مخالف یہ کام کر رہاہے بلکہ یہ دیکھا جائے کہ وہ کام کیا کر رہا ہے ؟ اسی طرح حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ اگر کوئی شخص اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔