واسا افسران و ملازمین کے لاہور چھوڑنے پر پابندی

واسا افسران و ملازمین کے لاہور چھوڑنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   لاہور( جاوید اقبال) عید العفطر کے موقع پر شدید بارشوں کی پیشین گوئی کے بعد واسا نے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور عید کی چھٹیوں میں لاہور چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام افسروں کو پابند کیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران لاہور میں موجود رہیں گے اور اپنے اپنے فرائض معمول کے مطابق سر انجام دیں گے اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری نصیر احمد نے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس سے قبل گزشتہ روز ایم ڈی کی زیر صدارت مون سون کے دوران عید کے موقع پر تیز ترین بارشوں کی پیش گوئی کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشن سید اقتدار حسین شاہ ‘ ڈی ایم ڈی انجینئرنگ آفتاب احمد ڈھلوں اور ڈائریکٹر ایڈ من محمد عرفان کے علاوہ تما م ٹاﺅنوں کے ڈائریکٹروں اور ایس ڈی اوز کے علاوہ متعلقہ افسروں نے شرکت کی جس میں ایم ڈی نے کہا کہ عوام کو کسی بھی ناگہانی صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا عید کی چھٹیوں میں وہ خودشہر کے دورے بھی کریں گے تمام افسروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے اور اپنے ماتحت فیلڈ سٹاف کو اپنے اپنے سٹیشنز پر موجود رکھیں اور اپنے موبائل چوبیس گھنٹے کے لئے کھلے رکھیں اور دفتر سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں بعد ازاں ایم ڈی واسا کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈ من عرفان احمد نے باقاعدہ طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تمام افسر اپنے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے عید کے دوران کوئی افسر اور ماتحت عملہ شہر لاہور کو چھوڑ کر اپنے اپنے گاﺅں ےا شہروں کو نہیں جائے گا بلکہ معمول کے مطابق ڈےوٹی پر حاضر رہے گا ۔اسی طرح تمام افسران اپنے موبائل کھلے رکھیں گے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور عوام کو عید کے موقع پر پانی کی فراہمی کو ےقینی بنائیں گے اور لوڈ شیڈنگ کے دوران جنڑیٹر تمام وقت چلائے جائیں گے اس حوالے سے ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے عید کے موقع پر بارشوں کی پشین گوئی کی ہے ےا نہیں انتظامات کرنا ہماری ذمے داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ واسا اپنی ذمے دارےاں بخوبی نبھائے گا اور وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق الرٹ رہے گا ۔