گجرات ، معصوم بچے کو اپاہج بنانے والاملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گجرات ، معصوم بچے کو اپاہج بنانے والاملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(بیورو رپورٹ)گجرات میں معصوم بچے کو اپاہج بنانے والے ملزم کو چار اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، ملزم انسداد دہشت گردی عدالت میں معافی کی دہائیاں دیتا رہا ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ کوئی ا±س کے بچے کے ساتھ یہ بھیانک کھیل کھیلے تو کیا محسوس کرے گا۔ گجرات میں دس سال کے تبسم پر ظلم کا پہاڑ توڑنے والے ملزم غلام مصطفیٰ کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی۔ ملزم کو سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چودھری امتیاز احمد نے استفسار کیا کہ ملزم نے اِس انسانیت سوز واقعے کا ارتکاب کیوں کیا؟، ملزم نے جواب دیا کہ کھیل ہی کھیل میں ایسا واقعہ ہوگیا۔ ا±س سے غلطی سرزد ہو گئی ، عدالت ا±سے معاف کر دے جس پر فاضل جج نے کہا کہ اگر کوئی تمہارے بچے کے ساتھ ایسا ہی بھیانک کھیل کھیلے تو کیا محسوس کرو گے؟ جس پر ملزم کوئی جواب نہ دے سکا۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ایسی بربریت کا مظاہرہ کرنے والا شخص اِس دنیا میں بھی سزا پاتا ہے اور آخرت میں بھی ، عدالت نے ملزم کو چار اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید :

صفحہ اول -