بچوں کو اغوا ءکر کے کراچی فروخت کرنے والے گروہ کے گرفتار رکن کیخلاف مقدمہ درج

بچوں کو اغوا ءکر کے کراچی فروخت کرنے والے گروہ کے گرفتار رکن کیخلاف مقدمہ درج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          لاہور(کرائم سیل)ساندہ پولیس نے بچوں کو اغواءکرکے کراچی لے جا کر فروخت کرنے والے گروہ کے گرفتاررکن کے خلاف اغواءکا مقدمہ 3دن کے بعد درج کر لیا،مجرم کا تعلق کراچی اورنگی ٹاﺅن سے بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مجرم عامر مسیح اور اس کے ساتھی نے تین روز قبل رات تین بجے مہر نذیر پارک شبلی پارک بند روڈ سے 12 سالہ غلام فرید کو اغواءکرنے کی کوشش کی تھی لیکن اہل محلہ نے مل کر اغواءکاروں کا تعاقب کیا اور نہ صرف غلام فرید کو بچا لیا بلکہ عامر مسیح کو بھی پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔غلام فرید کے چچامحمدسلیم نے نمائندہ "پاکستان "کو بتایا کہ ان کے علاقہ سے 12روز قبل ایک 8سالہ بچی کو اغواءکیا گیا تھا جس کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں مل پایا اب غلام فرید کو اغواءکرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ملزم کو پکڑ لیاجس نے ہمیں بتایا کہ اس کے گروہ کے 6ارکان لاہور میں کام کرتے ہیں اور وہ بچے یہاں سے اغواءکر کے کراچی میں فروخت کر دیتے ہیں،کچھ روز قبل اغواءکی گئی بچی کو اس نے کراچی میں 50ہزار کے عوض فروحت کر دیا ہے ۔محمد سلیم کے مطابق ہم نے ملزم عامر کو پولیس کے حوالے فوری طور پرکر دیاتھا لیکن پولیس نے اس حوالے سے تین روز کے بعد گزشتہ روز مقدمہ درج کیا ہے اس طرح سے ملزم کے ساتھیوں کو فرار ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔اس حوالے سے تھانہ ساندہ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ملزم ہماری حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔تفتیش کے دوران جو باتیں سامنے آئیں گیں اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -